Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی کا آج راجستھان کے ضلع بارن میں جلسہ عام

راہول گاندھی کا آج راجستھان کے ضلع بارن میں جلسہ عام

جئے پور ۔ /25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کل راجستھان کے ضلع بارن میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔راہول گاندھی مرکز اور ریاستوں دونوں جگہ بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کے باعث عوام کو درپیش مسائل کے خلاف عوام کی آواز کو بلند کررہے ہیں ۔ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی صد رسچن پائیلٹ نے کہا کہ کسانوں اور عام آدمی کو درپیش مسائل اور نوٹ بندی سے پیدا ہونے والی نازک معاشی صورتحال کے خلاف وہ مہم چلارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT