Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا آج دورہ چھتیس گڑھ

راہول گاندھی کا آج دورہ چھتیس گڑھ

رائے پور ۔ 13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کل گروڈھ پوری دھام کا دورہ کریں گے جو ست نامی برادری کا مقدس مقام ہے اور چھتیس گڑھ میںواقع ہے ۔ ایک 253فٹ بلند جیتکم نصب کیا گیا ہے اور اس کو اس ملک کا بلند ترین کنکریٹ کامینار قرار دیا گیا ہے ۔ راہول گاندھی کا دورہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگی۔ وہ اس علاقہ کو ست گرو گھانسی داس کا آشیرواد حاصل کرنے کیلئے آرہے ہیں ۔اس موقع پر کوئی جلسہ عام منعقد نہیں کیا جائے گا اور نہ کوئی پریس کانفرنس ہوگی ۔ کُل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری چھتیس گڑھ کے انچارج بی کے ہری پرساد اور خازن موتی لال وورہ بھی ریاست کے اس دورہ میں راہول گاندھی کے ساتھ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT