Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا دوسری مرتبہ دورہ گجرات

راہول گاندھی کا دوسری مرتبہ دورہ گجرات

نئی دہلی۔8اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تیز ہورہی سیاسی سرگرمیوں کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کے بعد اب کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی 9اکتوبرسے تین دن تک گجرات کے دورہ پر رہیں گے ۔ ان کا یہ ریاست کا دوسرا دورہ ہوگا۔پارٹی ذرائع کے مطابق راہول گاندھی 9اکتوبر سے11اکتوبر تک گجرات میں رہیں گے ۔ اس دوران وہ مغربی گجرات میں دوسرا روڈ شو کریں گے اور کئی اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ ریاست کے اپنے پچھلے دورہ کی طرح ہی اس بار بھی وہ وہاں کئی مندروں میں درشن کے لئے بھی جائیں گے ۔راہول گاندھی نے اپنے پچھلے دورہ کی شروعات گجرات کے دوارکا مندر میں درشن کرکے کی تھی ۔ اس دوران وہ کئی دیگر مندروں بھی درشن کے لئے گئے تھے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کسانوں، کاروباریوں، مذہبی اور سماجی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی صبح دس بجے احمد آباد ہوائی اڈہ پہنچیں گے ۔پہلے وہ ہاتھی جن سرکل جائیں گے اور اس کے بعد جبھائی پورا اور کھیڑا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں امول پروگرام میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔جبھائی پورا سے وہ سنت رام مندر جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT