Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا شلباری سے متاثر جموں و کشمیر کے بالاکوٹ کا دورہ

راہول گاندھی کا شلباری سے متاثر جموں و کشمیر کے بالاکوٹ کا دورہ

جموں ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پر پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کے پس منظر میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر کا /26 اگست کو دورہ کریں گے جو شلباری سے متاثر ہیں ۔ راہول گاندھی جموں و کشمیر کے تین روزہ دورہ پر آرہے ہیں ۔ صدر پردیش جموں و کشمیر کانگریس غلام میر نے کہا کہ راہول گاندھی ریاست کے تینوں علاقوں کا دورہ کریں گے اور ضلع پونچھ کے علاقہ بالاکوٹ جائیں گے جہاں پاکستان کی شلباری سے /15 اگست کو 6 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ وہ مہلوکین کے ورثہ سے ملاقات کریں گے اور سرحد پر مقیم متاثرہ آبادی سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ /26 اگست کو جموں پہونچیں گے اور مختلف شعبہ جات حیات کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔ جموں کی پنچایت کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT