Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کا پارٹی چارج سنبھالنا تقاضہ وقت

راہول گاندھی کا پارٹی چارج سنبھالنا تقاضہ وقت

صدر گوا کانگریس شانتارام نائیک کا مطالبہ، راہول گاندھی عوامی آدمی
پاناجی۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر گوا پردیش کانگریس شانتا رام نائیک نے آج کہا کہ اب وقت آ گیا ہیکہ راہول گاندھی صدر پارٹی کا عہدہ سنبھال لیں کیونکہ وہ عوامی قائد ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی عوامی آدمی ہیں۔ بی جے پی کے ارباب کو ان پر تنقید کا کوئی حق نہیں پہنچتا کیونکہ ماقبل آزادی دور میں وہ برطانیوں کے ساتھ تھے، اس لئے میں اپیل کرتا ہوں کہ راہول گاندھی کو پارٹی کی صدارت سنبھال لینی چاہئے۔ انہوں نے گاندھی کو ’’پپو اور شہزادہ‘‘ قرار دینے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی جیسے وزیراعظم کے باوقار عہدہ پر فائز شخص کو زیب نہیں دیتا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ بی جے پی راہول گاندھی سے ’’خوفزدہ‘‘ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی ’’جھوٹ‘‘ کے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر سوداگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کے زیادہ تر دوروں میں مودی نے حکومت کی توہین کی ہے اور کانگریس پارٹی، یو پی اے حکومت اور اس کے قائدین پر بے شرمی سے تنقید کی ہے۔

 

قواعد کی خلاف ورزی پر ایم بی بی ایس اسٹوڈنٹس کا داخلہ کالعدم
پڈوچیری 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میڈیکل کونسل آف انڈیا نے مرکزی زیرانتظام علاقے کی یونیورسٹیوں اور پرائیوٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کورس کے سال اول کے طلبہ کا داخلہ کالعدم کردیا کیونکہ یہ داخلے کونسلنگ کے بغیر کئے گئے جبکہ تعلیمی سال 2016-17 کے دوران اِس ضمن میں آخری تاریخ بھی گزر چکی تھی۔ ایم سی آئی نے اپنے مکتوب مورخہ 7 ستمبر میں پڈوچیری ہیلت سکریٹری اور ڈائرکٹر ہیلت سرویسس کو ہدایت دی کہ CENTAC کونسلنگ کے بغیر داخلہ پانے والوں کو طلبہ کی فہرست سے ہٹادیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT