Friday , July 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راہول گاندھی کا یکم جون کو پرجاگرجنا پروگرام

راہول گاندھی کا یکم جون کو پرجاگرجنا پروگرام

سنگاریڈی میں کانگریس قائد محمد علی شبیر کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ہند کانگریس کمیٹی سکریٹری و انچارج تلنگانہ پردیش کانگریس کنتیا اور قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل تلنگانہ محمد علی شبیر نے یکم جون کو سنگاریڈی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد شدنی کل ہند کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے پرجا گرجنا کے انتظامات کے سلسلہ میں سنگاریڈی کا دورہ کیا۔ بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون کو سنگاریڈی میں راہول گاندھی کے پرجا گرجنا پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے 25مئی کو اضلاع اور 28مئی کو تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ جات ، 30مئی منڈل سطح پر کانگریس کارکنوں کے خصوصی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں اور پرجا گرجناپروگرام میں تقریباً دیڑھ لاکھ عوام کی شرکت متوقع ہے۔ مذکورہ قائدین نے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدوار موجود نہیں ہیں ایسی پارٹی ریاست تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کا دعویٰ کررہی ہے جو کہ مضحکہ خیز بات ہے۔ بی جے پی فرقہ پرستی کے نام پر ہندوؤں کے ووٹ بٹورنا چاہتی ہے اور ریاست کی ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو تحفظات کے نام پر مسلم ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے جبکہ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں سے عوام عاجز آچکے ہیں ۔ یکم جون کو منعقد شدنی راہول گاندھی کے پرجا گرجنا پروگرام کے بعد سے مرکزی و ریاستی حکومتوں کی اُلٹی گنتی کا آغاز ہوگا۔ مذکورہ قائدین نے جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر سابق نائب وزیر اعلیٰ دامودرراج نرسمہا، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ، سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی ٹی جئے پرکاش ریڈی، توپانی اننت کشن، شنکر ریڈی، سنتوش، کرنا گوڑ، شیخ صابر صدر ضلع اقلیتی سل کانگریس، معراج خان ہاشمی، محمد قطب الدین، محمد ظہیر الدی، ایم اے ظفر، غلام محی الدین بابا و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT