Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / راہول گاندھی کا 24 جولائی کو آندھرا پردیش کا دورہ

راہول گاندھی کا 24 جولائی کو آندھرا پردیش کا دورہ

حیدرآباد 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی 24 جولائی کو آندھرا پردیش میں اننت پور ضلع کا دورہ کرینگے ۔ اس موقع پر اپنی پد یاترا کے دوران راہول گاندھی کسانوں ‘ بافندوں اور سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے تبادلہ خیال بھی کرینگے ۔ راہول گاندھی اس سے قبل اس طرح کے دورے پنجاب اور تلنگانہ میں کرچکے ہیں۔ وہ خشک سالی سے متاثرہ ضلع اننت پور کے ابولدیورا چیروو گاوں سے 24 جولائی کی صبح اپنی پد یاترا کا آعاز کرینگے ۔ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اپنی پد یاترا کے دوران راہول گاندھی کسانوں ‘ بافندوں اور طلبا وغیرہ سے بات چیت کرینگے ۔ اس کے علاوہ وہ بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسموں پر گلہائے عقیدت بھی پیش کرینگے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ مزید دو گاووں میں اپنی پد یاترا جاری رکھیں گے اور قومی ضمانت روزگار اسکیم کے ورکرس کے علاوہ مختلف گاووں کے تارک وطن مزدوروں سے بھی بات چیت کرینگے ۔ شیڈول کے مطابق راہول گاندھی ایک کسان ہری ناتھ ریڈی کے ارکان خاندان سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں جس نے خود کشی کرلی تھی ۔ پد یاترا کے اختتام کے بعد راہول گاندھی عوامی نمائندوں سے ملاقات کرینگے اور پٹا پرتی میں کانگریس کے سینئر قائدین سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ پٹا پرتی میں راہول گاندھی ستیہ سائی بابا کی سمادھی پر بھی جائیں گے اور اپنا دورہ مکمل کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT