Sunday , October 22 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کو صدر کانگریس بنانے کا مطالبہ

راہول گاندھی کو صدر کانگریس بنانے کا مطالبہ

بہار ، ایم پی، گوا اور جموںو کشمیر کانگریس کے اجلاسوں میں قراردادیں
بھوپال ؍ پناجی ؍ جموں ۔9 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) بہار اور مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ترقی دے کر صدر پارٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری انچارج برائے مدھیہ پردیش دیپک وباریا اور دیگر پارٹی قائدین نے اجلاس میں شرکت کی ۔ پاناجی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک قرارداد گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں منظور کی گئی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو پارٹی کا چارج بحیثیت صدر سنبھال لینا چاہئے ۔ جموں سے موصولہ اطلاع کے بموجب کانگریس کی جموں و کشمیر شاخ نے آج راہول گاندھی پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی قیادت سنبھال لیں کیونکہ پورے کارکن اُن کے ساتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT