Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی کو فن خطابت میں مہارت کی ضرورت

راہول گاندھی کو فن خطابت میں مہارت کی ضرورت

حکومت کیخلاف جارحانہ تیور اختیار کرنے کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان کا مشورہ
ممبئی، 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان نے آج کہا ہے کہ سال 2014 ء کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد اگرچیکہ راہول گاندھی سرگرم ہوگئے ہیں لیکن انھیں پارلیمنٹ میں بی جے پی کو حاشیہ پر کرنے کے لئے مزید جارحانہ تیور اختیار کرنا پڑے گا۔ مسٹر چوہان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں راہول گاندھی پرزور تقریر تو کررہے ہیں لیکن عوام میں اپنا اعتبار بہتر بنانے کے لئے باڈی لیگویج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سابق چیف منسٹر نے کہاکہ چونکہ دونوں ایوانوں کی کارروائی ٹیلی ویژن پر راست پیش کی جاتی ہے راہول گاندھی کو چاہئے کہ مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں کیوں کہ صرف ایک سطری بیان کافی نہیں ہے۔ انھیں کم از کم 45 منٹ تا ایک گھنٹہ مسلسل اظہار خیال کرنا چاہئے۔ مسٹر پرتھوی راج چوہان جوکہ سابق مرکزی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی ہیں، بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے پارلیمنٹ ہی واحد پلیٹ فارم ہے جہاں پر عوامی مسائل کو زور و شور سے اٹھایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کو ہندی زبان میں عبور حاصل نہیں ہے اور ان کے خطاب میں بعض اوقات رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے لہذا راہول گاندھی کو ہی حکومت کے خلاف زبانی حملوں کیلئے مہارت حاصل کرنی چاہئے اور مختلف مسائل پر کانگریس کا موقف عوام میں بہ آسانی پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT