Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی کو قتل کی دھمکی ، سیکوریٹی میں اضافہ

راہول گاندھی کو قتل کی دھمکی ، سیکوریٹی میں اضافہ

نئی دہلی ؍ پڈویچری۔ 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) اور انٹلیجنس یبورو (آئی بی) کو نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی سیکوریٹی کیلئے تمام تر احتیاطی اقدامات کی ہدایت دی ہے جبکہ نامعلوم مکتوب میں انہیں قتل کی دھمکی دی گئی۔ ایک گمنام مکتوب جس میں راہول گاندھی کو پڈویچری کے ایک انتخابی جلسہ میں ہلاک کردینے کی دھمکی دی گئی ہے ، سینئر کانگریس قائد بی نارائن سوامی کو وصول ہوا ۔ نائب صدر کانگریس ‘کانگریس کی حلیف ڈی ایم کے امیدوار کے انتخابی جلسہ سے کل پوڈیچری کے علاقہ کرائیکل میں خطاب کرنے والے ہیں ۔یہ مکتوب منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس کے اعلیٰ سطحی قائدین کے ایک وفد نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے آج نئی دہلی میں ملاقات کر کے ان پر زور دیا کہ راہول گاندھی کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے ۔ راجناتھ سنگھ نے وفد کو تیقن دیا کہ موثر کارروائی صیانتی انتظامات میں اضافہ کیلئے کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT