Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کو کانگریس صدر بنایا جائے : عمرعبداللہ

راہول گاندھی کو کانگریس صدر بنایا جائے : عمرعبداللہ

سری نگر 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہاکہ کانگریس کو چاہئے کہ وہ نائب صدر راہول گاندھی کو پارٹی صدارتی عہدہ تفویض کرے۔ اُنھیں یہ عہدہ ملنا یقینی ہے اِس کے باوجود غیر ضروری قیاس آرائیوں کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔اُنھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا کانگریس راہول کی ترقی کے بارے میں مسلسل خبروں اور کہانیوں سے اُکتا نہیں گئی ہے؟کئی سال سے یہ باتیں کہی جارہی ہیں لہذا راہول کو صدارتی عہدہ دے دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT