Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کی تھوکو۔ بھاگو سیاست : بی جے پی

راہول گاندھی کی تھوکو۔ بھاگو سیاست : بی جے پی

نئی دہلی۔/24جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج یہ الزام عائد کیا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ’ تھوکو اور بھاگو‘ کی سیاست پر عمل پیرا ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تنقیدوں کیلئے شائستگی کی تمام حدوں کو پارکررہے ہیں اور یہ شکایت بھی کی کہ اصل اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے ہفتہ کو لاحاصل بنادیا۔ راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بی جی پی نے کہا کہ کانگریس لیڈر نے اب اسکرپٹ رائٹر کی خدمات کرایہ پر حاصل کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT