Tuesday , July 25 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کی چین اور بھوٹان کے سفیروں سے ملاقات

راہول گاندھی کی چین اور بھوٹان کے سفیروں سے ملاقات

اپوزیشن قائدین قومی مفادات سے باخبر ، سنسنی پھیلانے کی کوششوں پر تنقید

نئی دہلی ۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بھوٹان سے متصلہ تکونی درہ پر ہندوستان اور چین کے مابین پیداشدہ تنازعہ کے درمیان کانگریس نے آج کہاکہ اس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے پڑوی ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کی ۔ کانگریس نے اس ملاقات کو اہمیت دینے سے گریز کیا اور اس کے وقت اور مقام کی وضاحت نہیں کی ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے اس کو ’’خیرسگالی ملاقات ‘‘ قرار دیا اور کہاکہ گروپ ۔ 5 اور پڑوسی ملکوں کے سفیر وقفہ وقفہ سے کانگریس کی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کیا کرتے ہیں۔ سرجیوالا نے کہا کہ ’’خواہ وہ چینی سفیر ( لوژھاؤہوئی) ہوں یا بھوٹان کے سفیر (وشوپ نامگیال ) ہوں یا پھر قومی سلامتی کے سفیر مشیر شیوشنکر مینن ہوں ان تینوں سے راہول گاندھی نے ملاقات کی ہے ۔ اس قسم کی خیرسگالی ملاقاتوں پر کسی کو بھی ایک ایسے واقعہ کے طورپر سنسنی خیز انداز میں بیان نہیں کرنا چاہئے جس طرح وزارت اُمور خاجہ کے ذرائع اس کو بیان کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘‘ ۔ سرجیوالا نے کہاکہ راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن قائدین ’’اپنے قومی مفادات سے پوری طرح باخبر ہیں اور ہند۔چین سرحد پر پیداشدہ صورتحال کے علاوہ بھوٹان و سکم کی صورتحال پر بھی گہری تشویش ہے ۔ چین کی جانب سے سڑک تعمیر کرنے کی کوشش کے تین ہفتوں بعد بھوٹان کے ترنکونی درہ کے قریب ڈوکلام میں ہند اور چین تعطل و رسہ کشی کا سامنا کررہے ہیں ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT