Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / راہول گاندھی کی گرفتاری، مدھیہ پردیش منتقلی اور رہائی

راہول گاندھی کی گرفتاری، مدھیہ پردیش منتقلی اور رہائی

مندسور 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) مندسور میں کم از کم 56 افراد کو احتجاج کے سلسلے میں گرفتار اور دیگر 102 کو حراست میں لے لیا گیا۔ کرفیو میں 4 تا 6 بجے شام نرمی پیدا کی گئی تھی جس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ بھوپال سے موصولہ اطلاع کے بموجب کاشتکاروں کا احتجاج مدھیہ پردیش کے 7 دیگر اضلاع میں بھی پھیل گیا اور پرتشدد ہونے کی وجہ سے احتجاجیوں نے ممبئی ۔ آگرہ قومی شاہراہ پر شاجاپور میں ایک لاری اور دو موٹر سیکلوں کو نذر آتش کردیا۔ حکومت مدھیہ پردیش نے کاشتکاروں کے احتجاج کے بارے میں مرکزی حکومت کو  رپورٹ پیش کرتے ہوئے اعتراف کیاکہ پولیس فائرنگ سے 5 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ریاستی حکومت صورتحال پر قابو پانے کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو جو مندسور کے دورہ پر جارہے تھے جہاں جاریہ ہفتے کے اوائل میں 5 کاشتکاروں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے، وہ اُن کے ورثاء سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن اُنھیں راستے میں ہی زیرحراست لے کر مدھیہ پردیش منتقل کیا گیا جہاں اُن کی رہائی عمل میں آئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT