Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کی 46ویں سالگرہ ‘نیک خواہشات کی بارش

راہول گاندھی کی 46ویں سالگرہ ‘نیک خواہشات کی بارش

نئی دہلی ۔ 19جون ( سیاست ڈاٹ کام ) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی 46ویں سالگرہ پر پارٹی کارکنوں اور سینئرقائدین نے بلالحاظ پارٹی وابستگی راہول گاندھی کی دراز عمری اور صحت مند زندگی کیلئے نیک خواہشات کی بارش کردی ۔ صبح میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر راہول گاندھی کو سالگرہ کی نیک خواہشات پیش کی اور اُن کی دراز عمری اور صحت مندزندگی کیلئے دعا کی ۔ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد ‘ کانگریسی قائدین احمد پٹیل ‘ پی چدمبرم ‘ شیلا ڈکشٹ ‘ موتی لال ووہرہ اور آنند شرما نے راہول گاندھی کو ان کی قیامگاہ 12تغلق لین پہنچ کر انہیں مبارکباد دی ۔ کانگریس ایک مشکل مرحلہ سے گذر رہی ہے اسے لوک سبھا انتخابات کے بعد مسلسل مختلف اسمبلی انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ صدر ڈی ایم کے کروناندھی ‘ چیف منسٹرس وسندھرا راجے‘رمن سنگھ نے بھی راہول گاندھی کو مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT