Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / راہول گاندھی کے ہاتھوں معذورین میں موٹر سیکلوں کی تقسیم

راہول گاندھی کے ہاتھوں معذورین میں موٹر سیکلوں کی تقسیم

نئی دہلی22  اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر معذورین میں 100 خصوصی موٹر گاڑیاں (ٹو وہیلرس) تقسیم کئے۔ راہول گاندھی نے فرداً فرداً گاڑیوں کی کنجیاں حوالے کئے اور 20 تا 30 سال کی عمر کے معذورین سے ان کی خیر و عافیت دریافت کی۔ انھوں نے معذورین کی تعلیمی قابلیت اور سخت محنت لگن کی ستائش کی۔ ہر سال راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کی جانب سے معذورین کو تہنیت پیش کی جاتی ہے جبکہ راہول اس فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT