Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / راہگیروں کو کرکٹ کی گیند لگنے پر لڑائی جھگڑا

راہگیروں کو کرکٹ کی گیند لگنے پر لڑائی جھگڑا

دہلی میں ہجوم کے حملہ سے ایک ڈاکٹر کی موت
نئی دہلی۔/25مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی دہلی کے علاقہ وکاس پوری میں ایک 40سالہ ڈینٹسٹ ( ماہر دندان ) 12افراد کے ایک گروپ کی مارپیٹ سے فوت ہوگیا جس پر پولیس نے 9حملہ آوروں بشمول ایک کمسن لڑکے اور ایک درمیانی عمر کی خاتون کو حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی شب اسوقت پیش آیا جب ڈینٹسٹ پنکج نارنگ اپنے فرزند اور بھانجہ کیساتھ مکان کے باہر واقع ایک چھوٹی سی جگہ پر کرکٹ کھیل رہے تھے۔ ناورنگ کی اہلیہ جوکہ ڈاکٹر ہے یہ جوڑا اپنے فرزند کے ساتھ علاقہ وکاس پوری میں مقیم ہے ان کی بہن اور بہنوئی اور لڑکا ہولی منانے کیلئے یہاں آیا ہوئے تھے۔ ناورنگ ٹی 20 میچ میں ہندوستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی ایک رن سے شکست کے بعد بچوں کو مکان کے باہر کھیلنے کیلئے لے گئے جب وہ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ موٹر سیکل پر گذرنے والے 2افراد کو گیند جالگی جس پر ڈاکٹر اور موٹر سیکل رانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ جس میں ایک کی شناخت 23سالہ نصیر اور ایک کمسن لڑکا ہے یہ دونوں قریب میں واقع ایک سلم بستی میں رہتے ہیں۔ لڑائی جھگڑے کے بعد یہ دونوں وہاں پر موٹر سیکل چھوڑ کر چلے گئے اور ڈاکٹر بھی اپنے بچوں کے ساتھ مکان واپس آگیا۔ بعد ازاں نصیر نے تقریباً 10افراد کے ہمراہ ڈاکٹر کے مکان پہنچا اور بیاٹس، لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کردیا۔ حتی کہ مکان میں موجود تمام افراد بشمول ڈاکٹر کے بہنوئی کو بھی نشانہ بنایا۔ پڑوسیوں نے رات دیر گئے 12-45بجے اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے وہاں پہنچنے تک حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔ اگرچیکہ ڈاکٹر اور ان کے بہنوئی کو فی الفور ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا لیکن ڈاکٹر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ کھوپڑی پر شدید ضرب لگنے سے نارنگ کی موت واقع ہوگئی۔ڈی سی پی ( ویسٹ ) پشپیندر کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف ایک کیس درج کرکے مہلوک ڈاکٹر کے مکان کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کرلیا گیا اور تلاشی مہم کے دوران مفرور 8ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا جس میں موٹر سیکل راں نصیر اور اس کی والدہ ، دیگر تین نوجوان عامر، امری اور گوپال شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT