Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ربادا کو منفی نشانات‘دوسرے ٹسٹ سے باہر

ربادا کو منفی نشانات‘دوسرے ٹسٹ سے باہر

لندن۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسوربادا منفی نشانات کی بنیاد پر دوسرے ٹسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ آئی سی سی میچ ریفری جیف کروو نے جنوبی افریقی بولر پر انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کے خلاف جملے کسنے کی رپورٹ کی تھی جس کے بعد ان کے منفی نشانات کی مجموعی تعداد 24ہوگئی ہے۔ آئی سی سی پینل نے ان پر ٹرینٹ برج ٹسٹ میں نا صرف کھیلنے پرپابندی عائد کی ہے بلکہ میچ کا پچاس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ کگیسوربادا نے سزا کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقی بولر کو فروری میں سری لنکا کیخلاف ونڈے کے دوران بھی چار منفی نشانات اور میچ فیس کا پچاس فیصدجرمانہ عائد کیاگیا تھا۔یاد رہے سینئر فاسٹ بولر ڈیل اسٹن کی عدم موجودگی میں ربادا ٹیم کے اہم بولر مانے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT