Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / رباط میں قیام کے لیے 13 مئی کو عزیزیہ زمرہ کے عازمین حج کی قرعہ اندازی

رباط میں قیام کے لیے 13 مئی کو عزیزیہ زمرہ کے عازمین حج کی قرعہ اندازی

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی افتتاح کریں گے ۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مکہ مکرمہ میں واقع رباط حیدرآباد میں قیام کے لیے عزیزیہ زمرہ کے عازمین حج کے قیام کے لیے 13 مئی کو 3-30 بجے دن چومحلہ پیالیس خلوت مبارک ، موتی گلی میں مقرر ہے ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ قرعہ اندازی کا افتتاح کریں گے ۔ اس تقریب میں جناب اے کے خاں مشیر اقلیتی بہبود، جناب سید عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود ، ایچ ای ایچ دی نظام وقف کمیٹی کے صدر نشین نواب خیر الدین علی خاں ، سکریٹری جناب ابوالفیض خاں اور دیگر عہدیدار و اراکین ، ناظر رباط مکہ مکرمہ جناب حسین شریف اور دیگر شخصیتیں شرکت کریں گی ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں ریاست تلنگانہ کے 31 اضلاع ، مہاراشٹرا کے 8 اضلاع اور کرناٹک کے 4 ، اضلاع کے 1283 عازمین کا جو سابق مملکت حیدرآباد میں شامل تھے ۔ انتخاب عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ عازمین کے قیام کے لیے باقطمہ علاقہ میں تین عمارتیں کرایہ پر حاصل کرلی گئی ہیں ۔ ان تین عمارتوں میں تین خادم الحجاج تعینات کئے جائیں گے ۔ جن عازمین کا قرعہ اندازی میں انتخاب عمل میں آئے گا ۔ ان کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ان کو دوسری سہولتیں بھی پہنچائی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حج درخواست گذاروں کا قرعہ اندازی میں انتخاب ہوا تھا ٹھیک اسی طرح رباط میں قیام کے لیے بھی عازمین کی قرعہ اندازی ہوگی ۔ تینوں ریاستوں کے جملہ 43 اضلاع کے عزیزیہ زمرہ کے جملہ 5251 عازمین کی کمپیوٹرائزڈ فہرست پر مشتمل سافٹ ویر تیار کرلیا گیا ہے ۔ جس میں ریاست تلنگانہ کے 2596 عازمین ، مہاراشٹرا کے 2083 عازمین اور کرناٹک کے 572 عازمین شامل ہیں ۔ ان عازمین کو رباط میں رہائش کے لیے علحدہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ کیوں کہ حج کمیٹی کی عزیزیہ زمرہ کی فہرست کے مطابق ان کا انتخاب عمل میں آرہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT