Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رجسٹرار و سب رجسٹرار اور الیکشن آفس کیلئے عمارتوں کی تعمیر

رجسٹرار و سب رجسٹرار اور الیکشن آفس کیلئے عمارتوں کی تعمیر

حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے رجسٹرار اور سب رجسٹرار دفاتر کیلئے ذاتی عمارتوں کی تعمیر کے مقصد سے احکامات جاری کئے چنانچہ 16 ڈسٹرکٹ رجسٹرارس و سب رجسٹرارس دفاتر محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کیلئے عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اس کیلئے 12.98 کروڑ روپئے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اضلاع محبوب نگر میں 7، کریم نگر میں 4، میدک میں 4، نظام آباد میں ایک اور عادل آباد میں ایک عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گچی باؤلی علاقہ میں ریاستی الیکشن کمیشن کیلئے مستقل نئی عمارت تعمیر کرنے کیلئے بھی ایڈمنسٹریٹیو منظوری بھی حکومت کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 3.2 کروڑ روپیوں کے مصارف سے گچی باؤلی علاقہ میں ریاستی الیکشن کمیشن آفس عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی اور اسی عمارت کے احاطہ میں رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینس رکھنے کیلئے گوداموں کی بھی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT