Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ میں ’ صبح تا شام ‘ سرویس کا آغاز

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ میں ’ صبح تا شام ‘ سرویس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت تلنگانہ نے 17 اگست سے رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس ڈپارٹمنٹ میں پائلٹ اساس پر ڈان ٹو ڈسک ( صبح تا شام ) سرویس کو شروع کیا ہے ۔ ابتداء میں اس سرویس کو دفاتر سب رجسٹرار ، بوئن پلی اور ماریڈ پلی میں شروع کیا گیا ہے ۔ یہ سرویس دفتر جانے والوں کے لیے مفید ہے جو دفتر جانے سے قبل یا دفتر کے اوقات کے بعد رجسٹریشن سروسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ سب رجسٹرار ، بوئن پلی کا دفتر صبح 8 تا 2-30 بجے دن کام کرے گا اور سب رجسٹرار ، ماریڈ پلی کا دفتر 2-30 بجے دن تا 9 بجے شب کام کرے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT