Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے ڈسٹرکٹ رجسٹرارس کے تبادلے

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کے ڈسٹرکٹ رجسٹرارس کے تبادلے

حیدرآباد ۔ 8۔ اگست : ( این ایس ایس) : حکومت تلنگانہ نے محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس میں ڈسٹرکٹ رجسٹرارس کے مندرجہ ذیل تبادلوں اور پوسٹنگس کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ این سیدی ریڈی ڈسٹرکٹ رجسٹرار ، رنگاریڈی ( ایم وی اینڈ اے ) کا تبادلہ کر کے انہیں رجسٹرار رنگاریڈی ( ایسٹ ) مقرر کیا گیا ہے ۔ ایس ڈی ٹورئنکل جون ، ڈسٹرکٹ رجسٹرار محبوب نگر کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ رجسٹرار حیدرآباد ( ساوتھ ) مقرر کیا گیا ہے ۔ بجائے ڈی وشنو وردھن راجو متبدلہ ۔ تبادلہ پر ڈی وشنو وردھن راجو کو ڈسٹرکٹ رجسٹرار ، رنگاریڈی ( ایم وی اینڈ اے ) مقرر کیا گیا ہے ۔ کے موہن ڈسٹرکٹ رجسٹرار نظام آباد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ رجسٹرار عادل آباد مقرر کیا گیا ہے ۔ کے رگھوبابو ، ڈسٹرکٹ رجسٹرار میدک کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ رجسٹرار ورنگل مقرر کیا گیا ہے ۔ بجائے ایم سبھاشنی متبدلہ ۔ کے رمنا راؤ ، ڈسٹرکٹ رجسٹرار ، کریم نگر کا تبادلہ کر کے انہیں ڈسٹرکٹ رجسٹرار محبوب نگر مقرر کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT