Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / رجنیش کمار ایس بی آئی کے نئے صدرنشین

رجنیش کمار ایس بی آئی کے نئے صدرنشین

نئی دہلی ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاکٹ کام) رجنیش کمار کو آج ملک کی سب سے بڑی سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا نیا صدرنشین مقرر کردیا گیا۔ وہ ارون دھتی بھٹاچاریہ کے جانشین ہوں گے جن کی چار سالہ میعاد جمعہ کے دن ختم ہورہی ہے۔ رجنیش کمار کی عمر 59 سال ہے۔ وہ فی الحال ان چار منیجنگ ڈائرکٹرس میں شامل ہیں جو ایس بی آئی کے ہیں۔ کابینہ کی تقررات کمیٹی نے انہیں ایس بی آئی کا نیا صدرنشین مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ان کی میعاد عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے 3 سال ہوگی۔ انہیں فوری طور پر ناقص قرضوں کے مسئلہ کا سامنا درپیش ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT