Sunday , March 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / رحیم لیگ ٹورنمنٹ ، سچھدیو 5-0 سے فاتح

رحیم لیگ ٹورنمنٹ ، سچھدیو 5-0 سے فاتح

حیدرآباد ۔ 17 مارچ ۔ ( ای میل ) اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں آج اے او سی فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے گئے مقابلے میں سچھدیو اسپورٹس نے ڈی ایم آر ایل کو 5-0 سے شکست دی ہے ۔ فاتح ٹیم کے لئے شان نے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ میانک اور سوریہ نے بھی فی کس ایک گول اسکور کیا۔
شاہ زیب کو بھی معطل کردیا گیا
لاہور ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے چوتھے کردار شاہ زیب حسن کو بھی معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ تھما دی ۔ کرکٹر پر باقی کھلاڑیوں کو فکسنگ کیلئے اکسانے کا الزام ہے اسی طرح اسپاٹ فکسنگ میں معطل ہونیوالے کھلاڑیوں کی تعداد چار ہوگئی۔اوپنر کو 14 روز میں اپنا جواب جمع کروانا ہوگا ۔شاہ زیب نے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کی جس پر کم سے کم 5 برس اور زیادہ سے زیادہ تاحیا ت پابندی کی سزا ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT