Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / رحیم لیگ کا آج سے آغاز

رحیم لیگ کا آج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی ہند کے باوقار اے ڈیویژن رحیم لیگ کا 5 مارچ سے یہاں آغاز ہوگا ۔ ٹورنمنٹ کا پہلا مقابلہ فتح حیدرآباد فٹبال کلب اور اے او سی کے درمیان اے او سی فٹبال گراؤنڈ سکندرآباد میں ہوگا ۔ تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے سکریٹری جی پی پالگونا نے کہاکہ افتتاح میچ کا آغاز 4 بجے شام ہوگا ۔
ڈی ویلیرز راک سٹار بن گئے
ڈربن ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایک منفرد مہم کا آغاز کرتے ہوئے تھیم سونگ فائر بال متعارف کیا ہے۔ افریقہ کی ٹیم نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے تھیم سانگ آئی ایم ان دی فائر متعارف کرایا ہے۔فائر بال کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس گانے میں ابراہم ڈی ویلیرز سمیت متعدد کھلاڑیوں نے خاص انداز اپنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT