Friday , May 26 2017
Home / عرب دنیا / ردالفساد مہم میں شدت کیلئے نواز شریف کی ہدایت

ردالفساد مہم میں شدت کیلئے نواز شریف کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف ردالفساد نامی آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیر کے وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والی اعلیٰ سطحی اجلاس میں آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے طلب کردہ اجلاس کے تمام شرکا نے متفقہ طور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔وزیر اعظم نے پاکستانی فوج اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن ردالفساد کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور خارجہ امور پر وزیر اعظم کے مشیر سرتاج نے شرکت کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT