Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام کا انعقاد

رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام کا انعقاد

تانڈور۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کے صمد فنکشن ہال میں آج مسلم لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کیلئے دوبدو پروگرام منعقد کیا گیا۔ جملہ 45 لڑکیاں (دلہن) اور 12 لڑکوں (دولہا) نے شرکت کی۔ دو رشتے پروگرام کے دوران ہی طئے کرلئے گئے اور 6 لڑکوں کے سرپرستوں نے ابتدائی انکوائری کے بعد رشتہ طئے کرنے کا تیقن دیا۔ سیاست کی تقلید میں تانڈور میں پہلی مرتبہ دوبدو پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس کا ردعمل حوصلہ افزاء رہا۔ پروگرام آرگنائزرس سید اصغر حسینی موظف پرنسپال ڈائٹ کالج، حاجی اور مالک صمد فنکشن پیالیس تانڈور عبدالحمید NRI نے سرپرستوں سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT