Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / رشتہ طئے ہونے میں دشواری سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

رشتہ طئے ہونے میں دشواری سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /19 اپریل ( سیاست نیوز ) شادی کے رشتے طئے ہونے میں دشواری سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق 25 سالہ شروتی جو دوارکاپورم کالونی علاقہ کے ساکن راج کمار کی بیٹی تھی اس نے دلبرداشتہ ہوکر کل رات خودکشی کرلی ۔ اس لڑکی کا قد کم تھا اور قد کی وجہ سے رشتے طئے ہونے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ حالیہ دنوں چار معیاری رشتے قد کے سبب مسترد ہوگئے تھے جس سے لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT