Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / رشتہ میں تاخیر پر نوجوان کی خودکشی

رشتہ میں تاخیر پر نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 23 جولائی (سیاست نیوز) شادی کے رشتہ طئے ہونے میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ صنعت نگر پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 30 سالہ مہیش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا، ایرہ گڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس شخص کا رشتہ طئے ہونے میں تاخیر پیش آرہی تھی، جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT