Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / رشناخان ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون ہاکی کھلاڑی

رشناخان ریکارڈ بنانے والی پہلی خاتون ہاکی کھلاڑی

سڈنی۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی رْشنا خان کا آسٹریلیائی کلب سے معاہدہ ہوگیا ہے اور وہ کسی غیر ملکی کلب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رْشنا خان کا آسٹریلیا کے ہاکی کلب کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی ویمنز کھلاڑی ہیں۔ پاکستانی ٹیم کی گول کیپر نے آسٹریلیا میں کوچنگ کورس کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ سینٹ جیارج رینڈوک کلب نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں جہاں وہ رواں سیزن مختلف ٹورنمنٹس میں کلب کی نمائندگی کریں گی۔ رْشنا خان نے 2015 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں اپنے کریر کا آغاز کیا ہے اور اب تک چھ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔وہ آسٹریلیائی کلب کی نمائندگی کے لئے 15 اپریل کو سڈنی روانہ ہوں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT