Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / رشوت خوری کے خلاف وجئے واڑہ میں ریالی

رشوت خوری کے خلاف وجئے واڑہ میں ریالی

حیدرآباد5نومبر(یواین آئی)ویجلنس بیداری ہفتہ کے حصہ کے طور پر سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس سنٹرل بورڈ آف ایکسائز اینڈ کسٹم کی جانب سے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں ریالی نکالی گئی جس کا مووضوع رشوت کا خاتمہ اور یکجہتی کے فروخت کیلئے عوامی شراکت داری دیا گیا ۔ وجئے واڑہ کی ایم جی روڈ میں آج صبح یہ ریلی نکالی گئی ۔ دو کلو میٹر کی اس ریالی کا آغاز آندھراپردیش کے محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے سکریٹری سریواتسو نے کیا ۔ اس پروگرام میں کمشنر پولیس وجئے واڑہ ہری بابو کے علاوہ ملازمین ‘ عوام اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سریواتسوا نے کہا کہ رشوت سے پاک سماج کیلئے عوام کو سنجیدگی کے ساتھ شفافیت سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو چاہئے کہ وہ ملک کی خدمت سنجیدگی سے کریں ۔ بہتر اخلاقی رویہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خصوصیات کے بغیر ملک اور ہمارا سماج ترقی نہیں کرسکتا ۔ مستقبل کی نسلوں کیلئے ہمیں بہتر سماج کی تشکیل دینی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT