Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / رشوت ستانی میں ماخوذ صدرایکواڈور فٹبال فیڈریشن کی خودسپردگی

رشوت ستانی میں ماخوذ صدرایکواڈور فٹبال فیڈریشن کی خودسپردگی

کوئیٹو۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال کے عالمی ادارہ فیفا میں رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کے مقدمہ میں امریکی عدالت کی جانب سے ماخوذ 16 ملزمین میں شامل ایکواڈور فٹبال فیڈریشن کے سربراہ لوئیس چیری بوگا جو جنوبی امریکی کنفیڈریشن (کونمیبل)کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور امریکی عدالت کی طرف سے جاری ملزمین کی تازہ فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہے۔ 69 سالہ چیری بوگا نے کہا کہ ’’استغاثہ سے تعاون کیلئے مَیں رضاکارانہ طور پر پہونچا ہوں‘‘۔ انہوں نے خود کو مقامی حکام کے سپرد کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات میں وہ حکام سے تعاون کریں گے۔ استغاثہ نے کہا کہ امریکی الزامات کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک جج نے چیری بوگا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے اور بینک کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایکواڈور اپنے شہریوں کو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرتا چنانچہ چیری بوگا کو الزامات کا سامنا کرنے کیلئے امریکہ بھیجنے کے بجائے ملک میں ہی تحقیقات کی جائیں گی۔ چیری بوگا کی وکیل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران انہیں 90 دن جیل میں رہنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT