Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رشوت ستانی کیس کا مفرور کوٹیشورراؤ گرفتار

رشوت ستانی کیس کا مفرور کوٹیشورراؤ گرفتار

کریم نگر میں اے سی پی ‘ ڈی ایس پی سدرشن گوڑ کا انکشاف
کریم نگر ۔ 8 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اراضی کے نتازعہ کی یکسوئی کے لئے 50 ہزار رشوت حاصل کرتے ہوئے اے سی پی پولیس سے بچ کر فرار ہوجانے کے مقدمہ میں ملوث منتھنی آر ڈی او دفتر کے سینئر اسسٹنٹ ایس کوٹیشور راؤ کوکریمنگر اے سی پی پولیس نے بروز ہفتہ گرفتار کرلیا ۔ اینٹی کرپشن ڈی ایس پی سدرشن گوڑ نے صحافیوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے یہ بات کہی ۔ کاٹارام منڈل ریگولا گوڈیم کی متوطن خاتون جیون جیوتی کی شادی کے موقع پر دو ایکر اراضی تحفہ میں دی گئی تھی وہ اراضی میری ہے کہہ کر اس گاؤں کی پیرلا بائیکان نامی ایک خاتون عدالت سے رجوع ہوئی ۔ اس پر کچھ عرصہ سے تنازعہ چلنے کے بعد فیصلہ جیون جیوتی کے حق میں دیئے جانے کے لئے آر ڈی او نے 50 ہزار روپئے کی مانگ کی ۔ یہ رقم آر ڈی او کو دینا پڑے گی ۔ اور کچھ رقم خرچ کے لئے مجھے بھی دینی ہوگی ۔ کوٹیشور راؤ نے جیون جیوتی کے شوہر ورون کما ر سے مطالبہ کیا ۔ ورون کمار ایک خانگی ٹیچرہیں اتنی بھاری رقم نہیں ہے کچھ کم کرنے کے لئے منت سماجت کی ۔ لیکن وہ 50 ہزار سے کم پر رضامند نہ ہونے پر ورون کمار نے کریم نگر اے سی پی کو اطلاع دی ۔ اے سی پی سدرشن گوڑ کی ہدایت پر جاریہ ماہ کی4  کو منتھنی آر ڈی او دفتر میں کوٹیشورراؤ 50 ہزار حوالے کئے ۔ وہ اے سی پی کی موجودگی کی اطلاع پر کوٹیشورراؤ 50 ہزار سڑک پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔اے سی پی نے ضبط کرتے ہوئے کوٹیشور راؤ کے خلاف رشوت قبول کرنے کا مقدمہ درج کیا ۔ لیکن اس کی گواہی میں کوئی نہیں تھا ۔ اے سی پی دو دن سے اس کی تلاش کرتے ہوئے افراد خاندان کی کونسلنگ کی ۔ چنانچہ ہفتہ  کی دوپہر اے سی پی دفتر کو کوٹیشور راؤ کے پہنچنے پر گرفتار کیا گیا اور جگتیال کورٹ میں پیش کرنے پر 14 دن کے ریمانڈ پر جج نے احکامات دے دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT