Saturday , July 22 2017
Home / جرائم و حادثات / رشوت لیتے ہوئے ایرپورٹ عہدیدار رنگے ہاتھوں گرفتار

رشوت لیتے ہوئے ایرپورٹ عہدیدار رنگے ہاتھوں گرفتار

شمس آباد ۔ /12 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن اینٹی کرپشن برانچ عہدیداروں نے شمس آباد ایرپورٹ میں ایک عہدیدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ہندوستان سے امریکہ اور کینیڈا میں ٹی کپس (Tea Cups) کے نمونوں کو ایکس پورٹ کرنے کیلئے ’’مائی ٹی‘‘ “My Tea” برانڈ کے عہدیدار سے ایرپورٹ کے دو عہدیداروں نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے فی کس چار ہزار روپئے رشوت طلب کی ۔ اتل شری کرشنا ٹھاکرے اسسٹنٹ ڈائرکٹر CPQIS اور منوج اسسٹنٹ پلانٹ پروٹیکشن آفیسر نے رشوت طلب کی تھی ۔ سی بی آئی عہدیداروں نے منوج اسسٹنٹ پلانٹ پروٹیکشن آفیسر کو چار ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے سی بی آئی کورٹ اسپیشل جج کے روبرو پیش کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT