Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / رشوت و نااہلی سے پاکستان کو نقصان : چیف جسٹس

رشوت و نااہلی سے پاکستان کو نقصان : چیف جسٹس

مظفر آباد۔ 21 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ کرپشن اور نااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ مظفر آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد مقدمات سرکاری اداروں کی نااہلی، بیحسی اور بدانتظامی کا نتیجہ ہیں۔ کرپشن اورنااہلی کی بیماری ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ہمیں ملک سے کرپشن اورنااہلی کی بیماری ختم کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ گڈگورننس کا ماحول پیدا کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کے بجائے اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ معاشرے میں انصا ف کی فراہمی لازمی جزو ہے۔

TOPPOPULARRECENT