Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / رشوت کو منظر عام پرنے لانے کا عزم

رشوت کو منظر عام پرنے لانے کا عزم

وزراء کو جیل ہوگی،ناگم جناردھن ریڈی کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : بی جے پی قائد ناگم جناردھن ریڈی نے کہا کہ پراجکٹس کے تخمینہ لاگت میں اضافہ کرتے ہوئے کنٹراکٹرس کافی فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ وہ رشوت ستانی کو منظر عام پر لاکر وزراء کو جیل روانہ کریں گے ۔ بی جے پی قائدین نے مزید بتایا کہ ضلع کے التواء پراجکٹس کی تکمیل کے لیے حکومت نے گذشتہ سال 650 کروڑ روپیوں کی منظوری دی تھی ۔ تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ تاحال 200 کروڑ روپیوں کو بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔ ناگم جناردھن ریڈی نے وزراء پر الزام لگایا کہ وہ ریاست کی ترقی کے لیے غیر سنجیدہ ہیں تاہم وزراء گتہ داروں سے کس طرح اپنی حصہ داری حاصل کریں اس پر غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT