Sunday , March 26 2017
Home / جرائم و حادثات / رشوت کے الزام میں کسٹم سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ مزید دو انسپکٹرس زیر حراست

رشوت کے الزام میں کسٹم سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ مزید دو انسپکٹرس زیر حراست

حیدرآباد 8مارچ (یواین آئی)سی بی آئی نے چار لاکھ روپئے رشوت لینے پر جال بچھاکر حیدرآباد کے کسٹم سپرنٹنڈنٹ گوپال کرشنا کے علاوہ مزید دو انسپکٹرس کوحراست میں لے لیا۔ کے ایم پلاسٹک کمپنی کے مالک سے دس لاکھ روپئے رشوت کا مطالبہ مبینہ طور پر کیا گیا تھا ۔کمپنی کے مالک جگدیش پرساد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ کیونکہ جگدیش پرساد اجازت کے بغیر کمپنی چلارہا تھا اور جرمانہ سے بچنے کیلئے وہ رشوت لے رہا تھا ۔ کل چار لاکھ روپئے مبینہ طور پر رشوت حاصل کرنے والے گوپال کرشنا نے آج 6 لاکھ روپئے رشوت حاصل کی جس پر انہیں جال بچھاکر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ ان کے علاوہ مزید دو انسپکٹرس کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ ان تینوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT