Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رشوت کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو آگے آنے کا مشورہ

رشوت کے خاتمہ کیلئے نوجوانوں کو آگے آنے کا مشورہ

مکتھل /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون میں لوک ستہ پارٹی کے زیر اہتمام اسکولس کے طلباء و لوک ستہ قائدین اور نوجوانوں نے رشوت و بدنعانیوں کے خلاف شعور بیداری مہم کے تحت ایک زبردست ریالی کا اہتمام کیا ۔ اس ریالی میں نوجوان رشوت اور بدعنوانیوں سے ہونے والے نقصانات اور اس کے ملک اور عوام پر پائے جانے والے منفی اثرات پر مشتمل بیانر تھامے ہوئے عوام میں شعور اُجاگر کر رہے تھے ۔ اس ریالی کو سرکل انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر سرینواس راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت اور بدعنوانی ہمارے ملک اور سماج کا ایسا ناسور ہے جس سے نہ صرف ملک کی ترقی مسدود ہوجاتی ہے بلکہ سماج سے حق و صداقت اور انصاف و عدل اور اخلاقیات کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور اس کے خلاف جب تک عوامی شعور بیدار نہیں ہوتا سماج و سوسائٹی کے غریب اور کمزوروں کا استحصال بھی جاری رہے گا ۔ حالت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عام آدمی کو بھی اپنی ضرورت اور کام کیلئے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اور جب تک رشوت دی نہیں جاتی اس کا کام ادھورا ہوتا ہے ۔ مسٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ رشوت ہمارے سماج و معاشرہ کو دیمک کی طرح اندر ہی اندر کھوکھلا کرتے ہوئے ملک کے اخلاقی اقدار کو ختم کر رہی ہے ۔ انہوں نے رشوت کے خلاف بیداری کے ساتھ رشوت کی اطلاع کو جانتے ہوئے چھپانا اور اطلاع نہ دینا کہا کہ یہ بھی جرم ہے اور عوام میں اس طرح کے جرم کے خلاف بھی بیداری لازمی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی عہدیدار اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رشوت طلب کرے تو 1064 پر فون کرتے ہوئے اطلاع دیں ۔ اس موقع پر لوک ستہ قائدین نرسمہا راؤ سب انسپکٹر پولیس مکتھل مسٹر مرلی گور شنکر لنگم اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT