Saturday , April 29 2017
Home / تفریح / رشی کپور نے امجد خان کو یاد کیا

رشی کپور نے امجد خان کو یاد کیا

ممبئی 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار رشی کپور نے آج اپنے ساتھی اداکار امجد خان کو 76 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا۔ 64 سالہ رشی کپور نے مختلف فلموں ’’زمانے کو دکھایا ہے‘‘ ، ’’نصیب‘‘ ، ’’ہم کسی سے کم نہیں‘‘ ، ’’چلا مراری ہیرو بننے‘‘ ، ’’نقاب‘‘ اور ’’گنی اور جانی میں امجد خان کے ساتھ کام کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پر امجد خان کے ساتھ بعض یادگار تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ امجد خان نے اپنی اداکاری کے ذریعہ رمیش سپی کی فلم ’’شعلے‘‘ میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور 20 سالہ فلمی زندگی میں انھوں نے 130 فلموںمیں منفی کردار ادا کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT