Friday , June 23 2017
Home / تفریح / رشی کپور کو سنیل گروور کا چٹ پٹا جواب

رشی کپور کو سنیل گروور کا چٹ پٹا جواب

اداکار رشی کپور نے چٹ پٹے انداز میں کامیڈین سنیل گروور سے ’’دا کپل شرما شو‘‘ میں لوٹنے کی اپیل کی ہے سنیل نے بھی دلچسپ طریقہ سے اس کا جواب دیا رشی کپور نے سنیل گروور کی آئی پی ایل میں کھیل رہے ایک کرکٹ کھلاڑی سے تقابل کرتے ہوئے لکھا ’’اس سن رائزر حیدرآباد کی ٹیم میں کپل شرما جیسا دکھنے والا ایک کھلاڑی ہے کیا کسی نے سنیل گروور جیسا دکھنے والا کوئی کھلاڑی ٹیم میں دیکھا ہے۔ مل جاو یارو سنیل نے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’سرمیں اس سیزن میں نہیں کھیل رہا ہوں کیونکہ میں ریٹائر ہٹ ہوں۔

 

سشانت سنگھ راجپوت کو کرتی سنن کی صحت کی فکر
ذراع کے مطابق حال میں سشانت سنگھ راجپوت کو رات دیر گئے کرتی سنن کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’رابطہ‘‘ کے پرموشن میں بہت وقت دینے کے بعد کرتی کی طبیعت اب ٹھیک نہیں ہے اور سشانت ان کی طبیعت پوچھنے کے لئے ان کے گھر گئے تھے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اداکار رات بھروہاں رہے اور اس کے بعد بھی کئی دنوں تک پابندی سے وہ کرتی کی خبر لیتے رہے۔ سشانت کا دیکھ بھال والا یہ پہلو واقعی دل چھولینے والا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT