Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / رضا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ترکی ریسلر

رضا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ترکی ریسلر

بلغراد ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے  ریسلر رضا یلدرم نے یورپین ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا اور وہ میگا ایونٹ کی تاریخ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ترک ریسلر بن گئے ہیں۔ سربیا میں جاری میگا چیمپئن شپ میں مینز فری اسٹائل مقابلے میں رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ریسلر  آنزور بولتوکایف کو 4-2 سے زیر کر کے خطاب جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنے ایک بیان میں رضا نے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے یورپین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب دیکھ رہا تھا تعبیر ملنے پر خوش ہوں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT