Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / رعیتو بازار کے سائن بورڈ اردو میں تحریر کرنے کا مطالبہ

رعیتو بازار کے سائن بورڈ اردو میں تحریر کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ /23 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون میں واقع زیر تعلیم رعیتوبازار کے سائن بورڈ پر اردو تحریر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی ٹی آر ایس اقلیتی قائدین مسرز محمد غوث ، کوآپشن ممبر ضلع پریشد محمد ظہیرالدین ، محمد معین الدین پورلہ و دیگر نے صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی مسٹر بنڈی وینوگوپال سے موثر نمائندگی کی جس پر مسٹر وینوگوپال نے زیر تعمیر رعیتو بازار کا معائنہ کیا اور سائن بورڈ پر تلگو کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی نام تحریر کروانے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رعیتو بازار کی تعمیر میں 40 لاکھ روپئے کے مصارف آئے ہیں ۔ عرصہ دراز سے یہاں کے کسانوں کا مطالبہ تھا کہ مارکٹ میں علحدہ رعیتو بازار تعمیر کیا جائے جہاں کسان اپنی سبزیوں اور کاشت کو راست طور پر مارکٹ میں گاہکوں کو فروخت کرکے زیادہ منافع کماسکیں۔ مسٹر بنڈی وینوگوپال نے بتایا کہ عنقریب رعیتو بازار کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔جس میں ریاستی وزیر ہریش راؤ کے علاوہ ارکان اسمبلی نارائن پیٹ و مکتھل اور ارکان پارلیمنٹ کی شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT