Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / رقمی معاملت کی حد گھٹا کر 2 لاکھ روپئے مقرر کرنے کی تجویز

رقمی معاملت کی حد گھٹا کر 2 لاکھ روپئے مقرر کرنے کی تجویز

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے نقد معاملت کے لئے رواں سال کے بجٹ میں معلنہ 3 لاکھ روپئے کی حد کو گھٹاکر 2 لاکھ روپئے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے فینانس بل میں 40 ترمیمات کی ہے۔ ایسے کسی اقدام کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔ تاہم جیسے ہی یہ فینانس بل غور و بحث کے لئے لوک سبھا میں پیش کیا گیا، ترنمول کانگریس، بی جے پی اور آر ایس پی کے بشمول متعدد اپوزیشن جماعتوں نے ان ترمیمات کو متعارف کئے جانے کے خلاف سخت احتجاج کیا اور کہاکہ پچھلے دروازہ سے داخلہ کے طور پر یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔ لیکن اسپیکر سمترا مہاجن نے اپوزیشن کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور کہاکہ رقمی بل میں بالعموم عبوری ترمیمات کی جاتی ہیں جنھیں فینانس بل کا حصہ تصور کیا جانا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT