Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / رقم ادائیگی ، وصولی کا V سافٹ کا اپلیکیشن متعارف

رقم ادائیگی ، وصولی کا V سافٹ کا اپلیکیشن متعارف

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : وی سافٹ ٹکنالوجیز حیدرآباد نے جو کہ بینکنگ سلوشنس اور خدمات فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے نے موبائل فونس پر رقم کی ادائیگی اور وصولی کے لیے jeb اپلیکیشن کو متعارف کیا ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں صدر نشین و سی ای او مورتی ویرا گھنٹا نے بتایا کہ jeb اپلیکیشنس موبائل استعمال کنندگان کو رقم کی ادائیگی اور وصولی کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رقم یا ڈبٹ کارڈ رہنے یا نہیں رہنے اور فی الفور خریداری کرنے کی صورت میں jeb اپلیکیشن موبائل کے ذریعہ رقم کی بینک میں منتقلی کو یقینی بناتا ہے ۔ استعمال کنندہ زبان کا انتخاب کرتے ہوئے وائس کمانڈ کے ذریعہ اس سہولت سے استفادہ کرسکتا ہے ۔ موبائل فون استعمال کنندہ jeb اپلیکیشن بٹن کو کلک کرتے ہوئے رقم روانہ یا ادائیگی کرسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT