Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / رقم حاصل کرنے ‘ لیکن سماج وادی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل پر اکھلیش یادو بی جے پی کی تنقید کا نشانہ

رقم حاصل کرنے ‘ لیکن سماج وادی پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل پر اکھلیش یادو بی جے پی کی تنقید کا نشانہ

لکھنو ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد نے آج اکھلیش یادو پر چیف منسٹر کے عہدہ کے وقار کو مجروح کرنے کا الزام عائدکیا اور کہا کہ انہوں نے رائے دہندوں سے ایک ’’قابل اعتراض ‘‘ اپیل کی ہے کہ انہیں دیگر پارٹیوں سے رقم حاصل کرنے لیکن سماج وادی پارٹی کو ووٹ دینے چاہیئے ۔ اکھلیش کے تبصرے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی سکریٹری وجئے بہادر پاٹھک نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف منسٹر یو پی کھوکھلی باتوں میں ملوث ہورہے ہیں ۔ اُن کا یہ قابل اعتراض بیان جس میں انہوں نے رائے دہندوں سے رقم حاصل کرنے لیکن سماج وادی پارٹی کے ’’سیکل‘‘ کے نشان کو ووٹ دینے کی اپیل چیف منسٹر کے عہدہ کے وقار کو مجروح کرتی ہے ۔ ایسی ہی کارستانیوں اور ناقص سیاست کی وجہ سے ریاستی حکومت نے گذشتہ تین سال سے مرکز کی روانہ کردہ رقومات ابھی تک خرچ نہیں کی ہیں ۔ علاوہ ازیں ریاست میں نظم و ضبط کی صورتحال ابتر ہے ۔ پوری ریاست میں ’’ جنگل راج ‘‘ چل رہا ہے ۔ اکھلیش بھدوہی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے یہ ا پیل کی تھی ۔ قبل ازیں وزیردفاع منوہر پاریکر نے الیکشن کمیشن کو اس اپیل کے خلاف ایک شکایت بھی پیش کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT