Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / رقم پر تحدیدات کی برخواستگی صرف آنسو پونچھنا

رقم پر تحدیدات کی برخواستگی صرف آنسو پونچھنا

کولکتہ ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مرکز کی جانب سے اے ٹی ایم سے رقم واپس حاصل کرنے کی حد میں اضافہ کو صرف آنسو پونچھنے کی کارروائی قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ بینکوں میں نقد رقم موجود نہیں ہے ، تمام تحدیدات فوری برخواست کردینے چاہئے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے شک ظاہر کیا ہے کہ اے ٹی ایم سے روزآنہ 10,000 روپئے حاصل کرنے کی صورت میں کافی مقدار میں نقد رقم اے ٹی ایمس کو سربراہ نہیں کی جاسکے گی ۔ آر بی آئی نے تاہم ہفتہ وار 24,000 روپئے واپس حاصل کرنے کی حد میں اضافہ نہیں کیا ہے ۔کرنٹ اکاؤنٹ سے حاصل کرنے والی رقم کو 50,000سے ایک لاکھ روپئے کردیا ہے ۔ اس سے چھوٹے بیوپاریوں کی نقد رقم کی صورتحال بہتر ہوگی ۔ ممتا بنرجی نے نوٹوں کی تنسیخ کی مخالفت کرتے ہوئے ابتداء ہی سے تمام تحدیدات کی برخواستگی کا مطالبہ کیا تھا اور احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا ۔ علاوہ ازیں احتجاجی مظاہرے لکھنو اور پٹنہ میں بھی کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT