Sunday , July 23 2017
Home / جرائم و حادثات / رقم چھیننے کے دوران دھکم پیل پر ایک شخص کی موت

رقم چھیننے کے دوران دھکم پیل پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) عابڈس کے علاقہ میں ایک نوجوان کے مبینہ قتل کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ سمیع سے رقم چھیننے کے دوران دو افراد نے اسے دھکہ دے دیا اور وہ فوت ہوگیا۔عابڈس پولیس نے اس واقعہ کے خلاف غیر ارادتی طور پر موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس خاطیوں کی تلاش کررہی ہے۔ عابڈس پولیس کے سب انسپکٹر مسٹر ادے نے بتایا کہ بیٹکانسٹبل کو ایک شخص زخمی حالت میں دستیاب ہوا جس کو دو افراد نے ڈھکیل دیا تھا ۔ پولیس کے کانسٹبل نے اس زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیع کو مار کر فرار ہونے والے افراد کی سریکانت اور وشال کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وشال اور سریکانت نے سمیع کا راستہ روکا اور اس سے رقم طلب کی اور رقم چھیننے کے دوران اسے ڈھکیل دیا۔ پولیس عابڈس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT