Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / رقم کی غیرقانونی منتقلی مقدمہ ، بھجبل ای ڈی کی تحویل میں

رقم کی غیرقانونی منتقلی مقدمہ ، بھجبل ای ڈی کی تحویل میں

ممبئی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے سینئر قائد جھگن بھجبل کو آج انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی تحویل میں دے دیا گیا۔ انہیں مبینہ طور پر مہاراشٹرا سدن اسکام میں رقم کی غیرقانونی منتقلی کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے کل ان کا بیان درج کرنے کیلئے انہیں طلب کیا تھا۔ ای ڈی کے وکیل اتین ونے گاونکر نے کہاکہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ ان سے کئی سوالات کئے گئے تھے لیکن ان کا ایک ہی جواب تھا ’’میں نہیں جانتا‘‘۔ عدالت نے بھجبل کو جمعرات تک کیلئے ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ بھجبل اپنی بے قصوری کا ادعا کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے۔ ان کی آنکھوں میں پانی بھر آیا تھا۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی اور ایک سازش کے حصہ کے طور پر انہیں فرضی مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT