Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / رقم کے بدلے ضمانت اسکام کے ملزم جج کی مشتبہ موت

رقم کے بدلے ضمانت اسکام کے ملزم جج کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) اوبلاپورم کانکنی اسکام کے ملزم گالی جناردھن ریڈی کی رقم کے بدلے ضمانتکیس میں ملوث ایک جج کی پراسرار طور پر موت واقع ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گوپال پورم مسٹر شیو کمار نے بتایا کہ ڈی پربھاکر راؤ ساکن ایسٹ ماریڈ پلی سکندرآباد کی نعش آج صبح ان کے مکان میں پراسرار طور پر پائی گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مشتبہ موت کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پربھاکر راؤ کی قلب پر حملے کے باعث ہوئی ہے اور خودکشی کی تردید کی ہے۔  واضح رہے کہ سال 2012ء میں پربھاکر راؤ کو اینٹی کرپشن بیورو نے رقم کے بدلے ضمانت دینے کے اسکام میں ملوث پائے جانے پر گرفتار کیا تھا اور بعدازاں وہ ضمانت پر رہا ہوگئے۔ گرفتاری کے وقت مسٹر پربھاکر راؤ نے سریکاکلم کے فیملی کورٹ جج تھے اور ضمانت اسکام میں گرفتار شدہ 3 ججس میں سے وہ ایک تھے۔گرفتاری کے بعد پربھاکر راؤ نے اپنے بے قصور ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے گالی جناردھن ریڈی کی ضمانت کے عوض 10 کروڑ روپئے کی ادائیگی کا پردہ فاش کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT