Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / رقم ہڑپنے کے الزام میں خانگی بینک چیرمین گرفتار

رقم ہڑپنے کے الزام میں خانگی بینک چیرمین گرفتار

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) ای سیوا اور دیگر سرکاری محکموں کی رقم کو ہڑپنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں پولیس نے ایک خانگی بینک کے چیرمین کو گرفتار کرلیا۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 54 سالہ سی جگدیش یادو چیرمین گوکل بینک کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ سال 2013ء سے سال 2015ء تک اس نے بینک میں جمع کی گئی رقم جوکہ ای سیوا اور دیگر سرکاری محکموں کی تھی، کا غلط استعمال کیا اور دھوکہ دہی کی پولیس ذرائع کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کے ذریعہ جمع کی گئی رقم کا اس کیلئے اور ذاتی مفاد کی خاطر بے جا استعمال کیا اور 9 کروڑ روپئے زائد باقی رقم میں ای ایس ڈی ڈپارٹمنٹ کو 5 کروڑ سے زائد رقم ادا کی اور 3 کروڑ سے زائد رقم کو واپس کرنے میں ناکام رہا۔ سی سی ایس پولیس نے ایک کارروائی میں اسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT